لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے حسن عسکری کا نواز شریف اور ان کے خاندان کو گالیاں دینے کے سوا کچھ کام نہیں، اس لئے ان کے نام پر اتفاق کرنا مشکل ہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے رویہ غیر سنجید ہ رہا ہے، ان کو نہ اپنی عزت کا احساس اور نہ کسی اور کی عزت کا خیال ہے ، انہوں نے دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو ماحول پیدا کردیا ہے، اس میں کوئی بے غرض اور صاحب کردار آدمی کام کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری صاحب وہ صاحب ہیں جب دھرنے ہو رہے تھے اس وقت وہ ہر وقت ملک میں مارشل لاءلگوانے کیلئے تبصر ے فرماتے تھے۔