لاہور:تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے نام پر بھی اتفاق کر سکتی ہے، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کسی ایک نام پر متفق ہو جائیں گے ۔ہو سکتا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے نام پر اتفاق کرلیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ سیاستدانوں میں اتنی پختگی ہونی چاہئے کہ وہ ایسے معاملات اتفاق رائے سے طے کرلیں، انہوں نے کہا ناصر کھوسہ کے نام کو واپس لینے کے بعد ہم نے حسن عسکری اور ناصر درانی کے نام دیئے تھے جن میں ناصر درانی نے انکار کردیا ہے اور اگر حسن عسکری بھی انکار کرتے ہیں تو ہم مزید دو نام تحریک انصاف کی طرف سے دیں گے۔