بلاول صاحب کو برا بھلا کہنےسےآپ کےمسائل میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو
 بلاول صاحب کو برا بھلا کہنےسےآپ کےمسائل میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو

ن لیگ کا دور حکومت جھوٹ اور چالبازی کے سوا کچھ نہیں تھا۔چانڈیو

کراچی: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالا دور حکومت کو ناکام ترین قرار دے دیا،نون لیگ کا دور حکومت جھوٹ، دروغ گوئی، چالبازی کے سوا کچھ نہیں،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نعرا لگا کر پورے ملک سے بجلی کا خاتمہ کیا،سستی بجلی کا نعرہ لگا کر نرخ کئی گنا بڑھا دینا ناکام لیگ کا کارنامہ ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے وفاق کا سارا ترقیاتی بجٹ پنجاب کے مخصوص علاقے پر لگا کر چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی بڑھایا،پانچ سال چھوٹے صوبوں کو جھوٹے وعدوں اور دلاسوں پر ٹرخایا گیا، نیا ایف ایف سی ایوارڈ دینے کے بجائے صوبوں کے مالی حصے پر ڈاکہ ڈالا گیا،نون لیگ کے دور حکومت سے لگتا ہے جیسے ان کا منشور وفاق پاکستان کو کمزور کرنا تھا،نون لیگ نے ایک ایجنڈا بنا کر زرعی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔