واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی سب کے مفاد میں ہے۔
امریکا نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی سب کے مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن رابطے کے دوران 2003 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر اُس کی روح کے مطابق عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کومشکلات سے بچانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Tags پاک بھارت، امریکہ