لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی جیت کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج سے لیڈز میں شروع ہو گا۔قومی ٹیم انگلینڈ کو اسی کے میدان میں شکست دے کر 22 سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کی خواہاں ہے۔
آخری مرتبہ قومی ٹیم نے وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔
پاکستان اس اہم ترین میچ میں نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ کیپ دے گا جنہیں میچ کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی، محمد عباس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔