نئی دہلی: یوکرائن حکومت نے الزام لگایاہے کہ بھارتی وزار ت دفاع کے حکام کو اے این 32سودے کیلئے دبئی میں واقع گلوبل مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق یوکرائن کی حکومت نے الزام لگایاہے کہ وزار ت دفاع کے حکام کو اے این 32سودے کیلئے دبئی میں واقع گلوبل مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔مودی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بدعنوان حکام کیخلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32کے پرزوں کی خریداری میں رشوت لینے والے حکام کیخلاف فوری کارروائی کرنے کےلئے وزیر اعظم مودی سے درخواست کی ہے ۔