سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات والے شہروں کی لسٹ جاری

برلن:جرمنی کے ڈوئچے بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کردیئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کے دوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔


العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈوئچے بینک ہرسال مئی میں عالمی نرخ میپ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں مہنگائی، ملازمین کی تنخواہیں، شہریوں کی اوسط آمدن اورٹیکسوں سمیت دیگر امور پر بحث کی جاتی ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شہر جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم سے کم 3 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں سب سے زیادہ مشاہرے دینے والے شہروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔


ایسے10 شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دبئی کا نام بھی شامل ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔


یوں دبئی لندن، سنگاپور اور فرینکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے ہے۔سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ میں ملازمین کی کم سے ماہانہ تنخواہ 5764 امریکی ڈالر ہےاور فہرست میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں میں زیورخ پہلے نمبر پر ہے۔


دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلفورنیا کا شہر سان فرانسیسکو ہے جہاں اوسط تنخواہ 4974 امریکی ڈالر ہے۔


نیویارک 4115 امریکی ڈالر تنخواہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔