لکھنؤ: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وادی کشمیر میں امن چین میں رکاوٹ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سیکیورٹی فورسز منہ توڑ جواب دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کے نام پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کو قطعی باندھا نہیں جاسکتا وادی میں ا من چین برقرارکھنا سیکیورٹی فورسز کی ترجیح ہے اور اگر کسی نے اس میں خلل پہنچانے کی کوشش کی تو اسے کرارا جواب ملے گا ۔
جنگ شروع کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم یہ کہاں ختم ہوگی یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos