واشنگٹن:وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ چین کی 50 ارب ڈالر مالیت کی ایسی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جن میں صنعتی اہمیت کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہو۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس محصولات کی زد میں آنے والی اشیاء کی حتمی فہرست کا اعلان 15 جون کو کرے گا جس کے فوراً بعد وہ نافذ ہو جائیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اعلان اپنے ایک بیان میں کیا جسے مقامی ٹیکنالوجی اور متاع دانش کو چین کے امتیازی رویے اور دباؤ کے طرز عمل سے تحفظ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سلسلے کے دوسرے تعزیری اقدامات میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سرمایہ کاری پر سخت تر پابندیاں اور چین کے ان شہریوں اور کمپنیوں پر برآمدی کنٹرول میں اضافہ کرنا ہے جن کا تعلق صنعتی اہمیت کی ٹیکنالوجی سے ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق سرمایہ کاری پر مجوزہ پابندیوں اور برآمد کنٹرول کا اعلان 30 جون تک کر دیا جائے گا اور جس کے فوراً بعد وہ نافذ العمل ہوجائیں گی ۔