اسلام آباد:پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او )نے ایل این جی درآمد کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں پی ایس او کی اعلی انتظامیہ کے مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر جانے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ایم ڈی وسی ای او سمیت کمپنی کی تمام اعلی انتظامیہ ملک میں موجود ہے جو تمام روز مرہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔
ایم ڈی پی ایس او کی چھٹی کی درخواست کی خبرکے حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ انھوں نے بیرون ملک جانے کے این او سی کے لئے نہیں بلکہ عید اپنے خاندان کے ہمراہ گزارنے کے لئے چھٹی کی درخواست جمع کرائی ہے۔
پی ایس او نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیا نے حقائق کے برعکس اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کے ذریعے قومی ادارے کو متنازع بنا کر اس کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔
کارگو پر اضافی چارجز (Demurrages ) کے حوالے سے پی ایس او نے وضاحت کی ہے کہ پی ایس او نے وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کی درخواست پر کارگوز کا انتظام کیا۔
گزشتہ سال کارگوز پر ڈیمرجز کے حوالے سے پی ایس او نے کہا کہ یہ پاور ڈویژن کی جانب سے ضرور ت سے زیادہ طلب ظاہر کرنے کی بدولت ہوا ۔ کمپنی اپنی صوابدید پر فرنس آئل کی درآمد نہیں کرتی ۔
پی ایس او نے مزید کہا کہ گزشہ سال کمپنی کو وزارت توانائی کی جانب سے فرنس آئل کی سہ ماہی طلب موصول ہونے پر اس کا انتظام کیا گیا ۔ البتہ وزارت کی جانب سے ظاہر کی گئی طلب کے مقابلے میں تیل کی کھپت کم رہی، جس کے