عراق میں جنگجوؤں سے جھڑپ میں 3 ترک فوجی جاں بحق

 

بغداد:عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 3 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ترجمان ترک افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی عراق کے شمال میں ہوئی
جہاں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں
اس تنظیم کو ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشتگرد قرار دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 1984ء کے بعد سے ترک فورسز اور کردستان ورکرز پارٹی کی لڑائی میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔