صوابی: خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جارہے تھے، جب وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔
جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا، جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے، حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
Tags صوابی، ٹریفک حادثہ