کابل:طالبان نے افغانستان میں نیٹو اوراتحادی افواج کے کمانڈر کے بیان کو قطعی مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان بیک اسٹیج رابطے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا کو موصول ہونے والے اعلامیے میں طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن نے پینٹاگون میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈر کا بیان بے بیناد ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا تھا کہ افغان حکام سے مذاکرات میں طالبان وفد میں اعلیٰ اوردرمیانے درجے کے رہنما شامل ہیں اس کے علاوہ بین الااقوامی تنظیمیں اوربیرونی حکومتوں سمیت دیگر فریقین بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔
ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کو چھپانے اور میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لئے امریکی جنرل جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر دھوکا دے رہے ہیں۔