ہیڈنگلے ٹیسٹ ،بارش کی بیٹنگ جاری ،کھیل شروع نہ ہوسکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والےدوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے بجائے بارش نےخوب کھیل کھیلا ، مسلسل بارش کی وجہ سے پچ اور گراونڈمیں بدستور کوورز موجود ہیں اور انھیں ہٹایا نہیں گیاجس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل شروع ہو نہ سکاجبکہ میچ آفیشلز نے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان بھی نہیں کیا کہ دوسرے دن کا کھیل کب تک شروع ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو قومی ٹیم کو مہنگا پڑ گیا تھا۔
پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میںانگلینڈ بولرز کے ہاتھوں1.48 اوورز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلش بولرز کی جانب سے اینڈرسن، براڈ اور ووکس نے 3،3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے دیم کرین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا تھا۔
جس کے بعد قومی ٹیم کے 174رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ کے نقصان پر 106رنز اسکور کرلیے تھے جبکہ گرین شرٹس بولرز کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی کےحصے میں ایک، ایک وکٹ آئی تھی۔