اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں ابہام ہے ،الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا۔
انہوںنے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے کہاہےکہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، ساتھ ہی کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن سے بھی کہا ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں اس لیے جا رہے ہیں کہ اس فیصلے میں جو ابہام ہیں انہیں دور کیے جائیں۔