اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان سے نہ کبھی میں ملا نہ ہی اس کی کسی سے ملاقات کا اہتمام کیا۔
انہوں نے کہاکہ ریحام کی عمران خان سے شادی سےپہلے ایک نجی ٹی وی پر ان کو انٹرویو دیا تھا، تحریک انصاف کا من گھڑت اور جھوٹی ای میلز سےاپنا دفاع کرنا شرمناک ہے۔
مہربانی کرکے مجھے سابق میاں بیوی کے درمیان معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔