لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھالیکن قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام ہوگئی تھی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی
جس کے بعد پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 106رنز بنا لئے تھے۔
دوسرے روز چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان پر 25 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔