فرانس میں عوامی مقامات پر فٹبال ورلڈکپ کے میچز دیکھنے پر پابندی

 

پیرس:فرانس میں سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی مقامات پر بڑی سکرینز لگا کر فٹبال ورلڈکپ کے میچز دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں حکومت نے عوامی مقامات پر ورلڈ کپ میچ بڑی سکرین پر دیکھنے کی پابندی عائد کر دی۔تاہم صرف 10 مخصوص فین زونز بنائے جائیں گے، جہاں منچلے سخت سیکورٹی میں ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلو ں سے محظوظ ہو سکیں گے۔فرانس میں عوامی مقامات پر دہشت گردی کے واقعات کے باعث یورو کپ 2016 میں بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا، کسی ناخوشگوار سانحہ سے بچنے کیلئے 14 جون سے روس میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ میں بھی وہی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔