روسی میزائل لینے پر سعودی عرب کی قطرکو دھمکی

 

ریاض :سعودی عرب نے قطر کو دھمکی دی ہے کہ اگر اُس نے روسی میزائل حاصل کیے تو وہ کسی بھی ممکنہ فوجی ایکشن کے لیے تیار رہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے قطری حکومت کو میزائلوں کے حصول سے باز رہنے پر قائل کریں۔تاہم فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ رواں برس جنوری میں ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ قطر کو انتہائی جدید میزائل نظام S-400 فراہم کرنے کی بات چیت خاصی آگے بڑھ چکی ہے۔