چیمپیئزٹرافی میں شرکت کیلئےپاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ ہالینڈروانہ

 

لاہور: چیمپیئزٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئےپاکستان ہاکی ٹیم کا 22 ارکان پرمشتمل اسکواڈہالینڈروانہ ہوگیا۔جہاں ابتدائی میچوں کےبعد18کھلاڑیوں کومنتخب کیاجائےگا۔ ٹیم کےکوچ حسن سردارکہتےہیں ایونٹ میں بڑی مضبوط ٹیمیں ہیں مگربھارت کوہراکرعوام کوعیدکاتحفہ پیش کریں گے جبکہ بھارت کےخلاف جارحانہ حکمت عملی سے کھیلیں گے۔
ہاکی ٹیم کےکپتان حسن سردار نےایئرپورٹ پر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپینئز ٹرافی کیلئےکھلاڑیوں نےسخت محنت کی ہے جس کا عملی مظاہرہ میچ میں نظر آئے گا۔ چیمپینئز لیگ میں پاکستانی ٹیم کا سامنا بھارت، ہالینڈ، بیلجیم، ارجنٹائن اور آسٹریلیا سے ہو گا۔