ریحام خان کا اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔
ریحام خان نے سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ دینے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میںکہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔