پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گلو کار سلمان احمد نےریحام خان پر عمران خان کے خلاف کتاب لکھنے کیلئے (ن) لیگ سے پیسے لینے کا الزام لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ریہام خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف گند اچھالنے کے لیے مسلم لیگ نون سے ایک لاکھ پاؤنڈ لیے ۔
سلمان احمد نے کہا کہ ریہام کی کتاب کا اسکرپٹ دیکھا ہے جس سے لگتا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز بالکل بے قصور ہیں۔ شہباز شریف اگلے وزیراعظم اور مریم نواز مستقبل کی وزیر اعظم ہوں گی ، جبکہ عمران کے بارے میں کہا کہ وہ منافق اور جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریہام نے مجھے بھی عمران خان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کو کہا۔ ریہام کی ای میل اور دو فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے۔ غلط ہوں تو میرے خلاف عدالت جائیں۔ وقت آنے پر ثبوت دکھادوں گا۔
سلمان احمد نے اس معاملے پر مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا ہے۔