سعودی عرب ، ملک کیخلاف سازش کے الزام میں 17 افراد گرفتار

پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف سازش اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان پر خفیہ معلومات کے حصول کے لیے حساس اداروں میں لوگوں کی بھرتیاں کرانے اور بیرون ملک موجود ملک دشمن تنظیموں کی اخلاقی حمایت کرنے کا الزام ہے۔