لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،انگلش ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر 80، ڈومینک بیس 49 اور الیسٹر کک 46 رنز بناکر نمایاں رہے،کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کے جوس بٹلر اور سیم کرن نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 17 رنز کے اضافے کے بعد سیم کرن پویلین لوٹ گئے۔
سیم کرن 20 رنز بناآئوٹ ہوئے نویں وکٹ بروڈ کی گری جو 2 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرسن تھے ، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 363 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلش ٹیم کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 189 رنز کی سبقت حاصل ہے۔