لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے دی ، جس کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ، دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے اظہر علی 11، حارث سہیل 8 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی اسکورپر کیورین 20 رنزپر آئوٹ ہوگئے۔ 344 کے مجموعی اسکور پر اسٹورٹ براڈ بھی 2 رنز کیچ آئوٹ ہوئےجیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کرکیچ آئوٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور علی حسن علی نے 2، 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلش ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر 80، ڈومینک بیس 49 اور الیسٹر کک 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے شروع ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 20 کے مجوعی اسکور پر گری جب اظہر رہی 11 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔
اس کے بعد حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، امام الحق 34، کپتان سرفراز 8، شاداب خان 4، فہیم اشرف 3، عثمان صلاح الدین 33 اور حسن علی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
محمد عباس تھے جو صرف ایک رن بناکر اسٹیورٹ براڈ کا شکار بن گئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔