بھارت میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 30افرادہلاک

نئی دہلی:بھارتی ریاستوں اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفان نے تباہی مچادی ،100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے آنے والی طوفانی جھکڑوں سے 30افرادہلاک ہوگئے ۔
طوفان سے درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے18فراد جاں سے گئے، ریاستی حکومت کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے 6لوگ مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے۔