جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی

برلن:جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگائی۔ حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔ پولیس کا کہناتھا کہ یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفیکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ۔ اس نے وہاں کام کرنے والی 2 خواتین سے مدد کی درخواست کی اور پھر اپنے بیگ سے 2بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔