بیجنگ:چین کے ایک ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے ایک ہوائی جہاز میں بیٹھے مسافروں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ہزاروں فٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی میں دراڑ پڑ گئی اور اسے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے قریبی ائرپورٹ پر اترنا پڑ گیا۔ڈیلی اسٹار کے مطابق یہ پرواز چین سے ویتنام کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ کیپیٹل ائیرلائنز کی اس پرواز کو اُڑان بھرے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اس کی ایک کھڑکی پر ایک بڑی دراڑ نمودار ہوگئی۔ خطرناک صورتحال کے باعث طیارے کو فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی جس کے باعث عملے اور مسافروں کی جانیں بچ گئیں ورنہ غالب امکان تھا کہ کوئی بڑا حادثہ پیش آجاتا۔