مقبوضہ بیت المقدس:اسر ائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شاباک نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کی اراضی پر زبردستی قائم کی گئی یتھسار یہودی کالونی میں بسائے گئے یہودی دہشت گرد ماہ صیام کے دوران فلسطینی شہریوں کی جان ومال پر حملے کرسکتے ہیں۔عبرانی اخبار ہارٹز نے شاباک کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہودی دہشت گردوں کی طرف سے نہ صرف فلسطینیوں پر اسرائیلی اہداف پر بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ پولیس کی طرف سے کمزوری کا مظاہرہ کرنے پر یتسھار کالونی کے آباد کاروں کو فلسطینی اور اسرائیلی اہداف پر حملوں کے خطرات گئے ہیں۔اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ یہودی کالونی میں حالیہ ہفتوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہودی آباد کار کسی قسم کی بد نظمی کا مظاہرہ نہ کریں۔