واشنگٹن:اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پچھلے ماہ فلسطینی انٹیلی جنس چیف ماجد فرجد اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں ایک خفیہ ملاقات کی تھی۔
اسرائیلی اخبارنے ایک رپورٹ میں مائیک پومپیو اور فلسطینی انٹیلی جنس چیف میں خفیہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب پومپیو کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپاگیا۔
اس اعلی سطح کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اپریل کے آخر اور مئی کے اوائل میں راملہ میں ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی مسلسل بگڑتی صحت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی صحافیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکا کے سیاسی سطح پر بائیکاٹ کے باوجود یہ ملاقات اس بات کا اشارہ ہے فلسطینی حکومت کے در پردہ امریکیوں کے ساتھ روابط موجود ہیں۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل ماجد فرج اور مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کا صدر عباس اور ان کے دیگر سینئر ساتھیوں کو علم ہے۔