لاہور:شہباز شریف کے بیٹے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباشریف کی مبینہ بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور علی عمران کے خلاف لاہور کے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواکے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباشریف کی مبینہ بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور علی عمران کے خلاف لاہور کے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواکے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے۔
تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے عائشہ احد کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست وصول کرلی۔ عائشہ احد کے ساتھ ان کی وکیل انجم حمید بھی موجود تھیں۔
عائشہ احد کی طرف سے اغواءکے مقدمہ کی درخواست میں حمزہ شہباز اور علی عمران کو نامزد کیا گیا ہے ۔