امریکا کے قریبی سمندر میں چھوٹا جہاز گر گیا۔ 2 افراد ہلاک 2 لاپتہ

واشنگٹن:امریکا کے قریب سمندر میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ پائیپر پی اے ۔31 نواجو نامی چھوٹا جہاز لونگ آئی لینڈ کے سانڈین ویلزساحل سے ایک میل دور سمندر میں گرنے سے تباہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ2 لاپتہ ہو گئے۔ ساحلی محافظ محکمہ کے کیپٹن کیوین ریڈ نے نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثہ کے بعد سمندر میں سے 2 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ امریکی ائر نیشنل گارڈز، ساحلی محافظ محکمہ کے اہلکاران اور بحری جہازکا عملہ 2 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔