بھارتی جنگی پاگل بڑھ گیا ۔ اگنی5جوہری میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے باز نہ آیااور اگنی فائیو جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے مشرقی ریاست اڑیسہ کے عبدلکلام جزیرے سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے اگنی فائیو بین البراعظمی جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جوکہ مقامی سطح پر تیارکیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ آزمائشی تجربہ جزیرے پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ( آئی ٹی آر ) سے کیا گیا ہے۔ رینج اسٹیشنوں اور ٹریکنگ سسٹم اور راڈار کے ذریعے 5000 کلومیٹر کے فاصلے تک پورے مشن میں میزائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔