افغانستان میں بینک گارڈکی فائرنگ سے 4 ملازمیں ہلاک

کابل:افغانستان میں بینک گارڈ نے ملازمین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ایک بینک گارڈ نے ملازمین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ اوزرگان پولیس کے عہدے دار عبدالصمد شمس نے بتایا کہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک کے گارڈ نے ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسے بعد ازاں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ حملہ آور کی کسی تنظیم سے وابستگی کی چھان بین جاری ہے