روم:اٹلی میں سیاسی بحران عام انتخابات کے 2ماہ بعد بھی جاری ہے، صدر نے وزیر اعظم گیسپے کونتے کی کابینہ کے ایک وزیر کا نام مسترد کر دیا جس پر وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر سرفیو متریلا نے پالو سیونا کی بطور وزیر خزانہ منظوری دینے سے انکار کر دیا، سیونا یورپی یونین کے زبردست ناقد ہیں۔ میڈیا کے مطابق اگر کونتے حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تو دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اٹلی میں عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہ کر سکی اور صدر نے کونتے کو 80 دن بعد گزشتہ بدھ کو حکومت سازی کی دعوت دی۔