فلوریڈا:سمندری طوفان کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈاکے ہزاروں رہائشیوں نے اپنے علاقے خالی کردئیے ہیں۔ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان البرٹو شمال سے بحیرہ میکسیکو کی طرف بڑھ رہا ہے جوکہ جنوبی ساحلی ریاستوں میں سیلاب کا سبب بن سکتاہے جس سے اموات کا خطرہ ہوسکتاہے۔امریکا کے طوفان کی خبردینے والے ادارے نے بتایا کہ طوفان گرینچ معیاری ٹائم کے مطابق فلوریڈا کے علاقے اپلاچیکولا سے 190کلومیٹرفاصلے پر بحیرہ میکسیکو کے پاس ہے جو کہ کسی وقت فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیاتکا کہنا ہے کہ البرٹو طوفان کی ہوائیں 85کلومیٹر فی گھنٹہ کی حامل ہونگی اور ان سے 12انچ تک بارش متوقع ہے۔ بارشیں میسیسیپی سے مغربی جارجیا کے علاقے تک ہو سکتی ہیں۔