اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میںحماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جس سے حماس کے ٹھکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بمباری کی ہے اور حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے حماس کے اسلحہ ڈپو اور دیگر مقامات کو نشانہ بناکر تباہ کیاگیا۔
دوسری جانب صیہونی فوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیاں کی گئیں تھیں جن کے ردِ عمل میں بمباری کی گئی تھی۔