اسلام آباد : سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نےریحام خان کی جانب سے کتاب میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے کہاکہ ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، ہرذی شعور خود فیصلہ کرے کہ ریحام کتنا سچ بول رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے جھوٹے الزامات جلد پکڑے جائیں گے، سابق کپتان نے کہاکہ ریحام کی کتاب میں لگائے گئے الزامات کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا، اگر کوئی میرے اوپر الزام لگائے تو معاف کر سکتا ہوں لیکن اپنی بیوی اوربچوں کے پیچھے آنے والے کو معاف نہیں کروں گا ۔