کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاہے کہ کراچی کا امن مستقل نہیں حالات پھر خراب ہوں سکتے ہیں۔آئی جی سندھ نے کراچی کے صنعت کاروں سے بات چیت میں خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ شہر میں دوبارہ حالات خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ شہر میں گڑ بڑ پھیلانے والی فالٹ لائنز بدستور موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ان فالٹ لائنز کو اے ڈی خواجہ لسانیت ، فرقہ واریت اور گروہ بندی قرار دیتے ہیں، وہ خصوصی طور پر لسانیت کو کنٹرول کرنے اور یا پھر ایک بار پھر بدامنی اور قتل و غارت گری کے خدشات ظاہر کررہے ہیں۔آئی جی سندھ کی منطق ہے کہ شہر مختلف زبانوں سے تعلق رکھتا ہے اور وہ ایسے میکینزم کی بات کرتے ہیں کہ جس میں لسانیت کی بنیاد پر سیاست کی ہی پابندی ہو اب جبکہ پورے ملک میں زبان کی بنیاد پر صوبوں کی بات ہورہی ہو تو ان کی اس بات کو کس طرح عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے یہ الگ بحث ہے۔