مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ-3اہلکار شہید

 

کوئٹہ:مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ2زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردو ں نے ایف سی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید، جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق شہدا میں سپاہی منیر جان، احمد جان اور پرویز شامل ہیں۔