کویت:کویت کی حکومت نے بھارت کو زوردار جھٹکا دے دیااور بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی جس کے نتیجہ میں پاکستان سے کویت پھل اور سبزی کی برآمد دگنی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی کا عائد کردی ہے ۔ مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نیپا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس موقع سے بھروپر فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ خلیج میں پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔ پاکستان کی سبزیاں اور پھل دنیا کی بہترین اجنا س میں شامل ہیں لیکن بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحانہ ایکسپورٹ سٹریٹیجی کی وجہ سے پاکستان کی زرعی پیداوار محدود ہوکر رہ گئی ہے۔