اسرائیل کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری۔اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

تل ابیب:اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے اسلحہ ڈپو تباہ کردیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بمباری کی ہے اور حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حماس کے اسلحہ ڈپو اور دیگر مقامات کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا۔صیہونی فوجی نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیاں کی گئیں تھیں جن کے ردِ عمل میں بمباری کی گئی تھی۔