کوہاٹ: کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ بھڑک گئی۔ مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق وین میں گیس لیک ہونے سے آگ لگی۔ وین میں 12 مسافر سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ آگ لگی وین کی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے، انہیں بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہوگیا اور ٹریفک معطل کردیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos