ایران کا یورینیم افزودگی صلاحیت بڑھانے کا اعلان

 

تہران:ایران نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں منگل کو اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کو مطلع کر دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جوہری توانائی کے ادارے نے جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہےکہ اس بارے میں ایک خط کے ذریعے آئی اے ای اے کومطلع کیا گیا ہے،ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز یورینیم ہیگزا فلورائڈ زیادہ بنائے گا۔ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔