بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاک چین تعلقات ان چیزوں سے بہت بلند اور گہرے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل ہموار طریقے سے سرانجام پائے گا اور پاکستان اس بڑے سیاسی عمل کوبا آسانی مکمل کر لے گا، انتخابی عمل اور نتائج سے سدا بہار پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چھن اینگ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات پر کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے اور آسانی سے پورا کر لے گا۔