ایم کیوایم پاکستان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔فاروق ستار

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان(پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹر فارق ستار نے کہا ہے کہ مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو اور ایم کیوایم پاکستان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے ،کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے،پاکستان بنایا تھا پاکستان کو بچا ئیں گے،کراچی پاکستان کو چلاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او چالیس سال پورے کرنے جارہی ہے، جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چالیس سال تک مسلسل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔