نئی دہلی: بھارت میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ بارشوں اور تودہ گرنے سے 10 افراد مارے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پہلا حادثہ ریاست میزورام کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء ریاست اترپردیش میں ایک ٹرک ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ دونوں حادثات کی تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ، ریاست میزورام کے علاقے لیونگلائی میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ ایک گھر پر آ گرا ۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گیا ۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے شخص کی تلاش کے لئے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔