برلن:جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں خطے اور بالخصوص ایران کی سکیورٹی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں تسلیم کیا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں مجموعی طور پر خطے اور بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں میرکل نے کہاکہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے، بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے۔