اسرائیلی جیلرز کے ظلم کےباعث فلسطینی بچہ بینائی سے محروم ہوگیا

راملہ:انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں زیر حراست فلسطینی بچے کے علاج میں مجرمانہ غفلت کے باعث اس کی بینائی چلی گئی ہے۔فلسطینی اسیران کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18سالہ حسان مزھر التمیمیکو جیل سے شعاری زیدک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے مگر اسے ہسپتال میں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔کلب برائے اسیران کے مندوب احمد صفیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حسان التمیمی سے ملاقات کی تھی۔ وہ بہت زیادہ کمزوری اور جسم میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے۔صفیہ نے بتایا کہ مسلسل بیماری اور کمزوری کے باعث حسان التمیمی کی بینائی جا چکی ہے جبکہ صہیونی حکام اس کے علاج معالجے میں مسلسل اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔