برطانیہ کا متنازع سمندر میں 3بحری جہاز بھیجنے کا خطرناک اعلان

لندن: بحر جنوبی چین کے علاقائی تنازع میں امریکہ تو ٹانگ اڑا ہی رہا تھا، اب برطانیہ نے بھی ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ خطے میں جنگ کے خطرات منڈلاتے نظر آنے لگے ہیں۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق برطانیہ نے چین، ویت نام اور دیگر کئی ممالک کے مابین متنازع سمندر بحرجنوبی چین میں اپنے تین بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیردفاع گیوین ویلیمسن نے کہا ہے کہ ”رائل نیوی کے ایم ایس ایس سودر لینڈ، ایچ ایم ایس ارجائل اور ایچ ایم ایس البیون نامی تین بحری بیڑے بحری جنوبی چین میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے ہم چین اور شمالی کوریا کو ہماری طرف سے ایک واضح پیغام جائے گا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی طرف سے یہ اعلان امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے اس بیان کے صرف 24گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”اگر چین نے بحرجنوبی چین میں فوجی تنصیبات کی تعمیر جاری رکھیں تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔